ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی خدمات مانگ لیں

پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی خدمات مانگ لیں

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27ستمبر کو لانگ مارچ کرنے کے معاملے سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی خدمات مانگ لیں۔ذرائع نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز تعینات کرنے کیلئے وفاقی حکومت کوخط ارسال کیا گیا ہے، اس کے علاوہ خط میں راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ خط میں رینجرز اور فوج کی تعیناتی 5 اکتوبر تک مانگی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نیراولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز تعینات کرنیکے لیے وفاقی حکومت کوخط لکھا۔راولپنڈی میں رینجرز کی 3 کمپنیوں کی تعیناتی کی درخواست کی گئی، اٹک میں رینجرز کے 5 ونگز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی جب کہ جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی 1، 1 کمپنی تعینات ہوگی۔رینجرز کی تعیناتی کیلئے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 59ویں اجلاس میں منظوری دی گئی۔

رینجرز کی تعیناتی آئین پاکستان کے آرٹیکل 245، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات 4 اور 5 اور پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کی دفعات 7(ب) اور 10 کے تحت ہوگیوفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ پنجاب پولیس کی درخواست پر سکیورٹی میں معاونت کیلئے لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی لانگ مارچ و احتجاج سے نمٹنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں اضافی نفری کو پنجاب سمیت سندھ سے اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک طلب کیا گیا ہے۔اٹک میں 30 ہزار سے زائد اضافی نفری کے مسائل سامنے آنا شروع ہوگئے۔ صدر حسن ابدال کے گاں گاں سے پولیس اہلکاروں نے حکام کو شکایات نوٹ کروائیں۔ایک اہلکار نے پولیس ایمرجنسی پر کال کرکے بتایا کہ احتجاج کے سلسلے میں کل سے انہیں ڈیوٹی پر بھیجا گیا ہے، ہم بھوکے ہیں، کل سے ہمیں کھانا نہیں ملا، پولیس مدد کی ضرورت ہے۔

ترجمان آر پی او راولپنڈی سے مقف دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کال اور میسج کسی نے فیک چلایا، فورس کے کھانے کا بہترین انتظام ہے۔نمائندہ ایکسپریس نے کال کرکے کھانا نہ ملنے کی شکایت کرنے والے اہلکار سے رابطہ کیا۔ کالر نے شکایت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاں گورنمنٹ گرلز اسکول میں فورس کا ایک حصہ مقیم ہے، وہ مکمل طور پر ریکارڈ پر ہی نہیں تھا۔ اہلکار کے مطابق شکایت کے بعد کھانا بھجوا دیا گیا، اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔