Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانقومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5بجے دوبارہ شروع ہوگا، 14نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5بجے دوبارہ شروع ہوگا، 14نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے دوبارہ شروع ہو گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، اجلاس کے آغاز کے بعد وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے ، وزیر قانون صنفی تفریق کے حوالے سے مختلف خواتین ارکان کے توجہ دلا نوٹس پر جواب دیں گے ۔وزیر تعلیم پیشہ ورانہ تربیت فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کنونشن برائے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیار عملدرآمد بل پیش کرنے کی تحریک پیش کریں گے، چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف دیوانی عدالتیں ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔اسی طرح چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ اور پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 پر بھی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔قومی اسمبلی کے ارکان نکتہ ہائے اعتراضات پر مختلف معاملات ایوان میں اٹھائیں گے، وفاق کے زیرانتظام ہسپتالوں میں آلات کی قلت کے حوالے سے عالیہ کامران کا توجہ دلا نوٹس بھی زیر بحث آئے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔