Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانسی ڈی اے کا E11میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن،18عمارتیں سیل

سی ڈی اے کا E11میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن،18عمارتیں سیل

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)انتظامیہ کا وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای الیون میں غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سختی سے نوٹس لے لیا گیا ہے ۔کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کو غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹسز جاری کردئیے ہیںعلاوہ ازیں سیکٹر ای الیون میں غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر اٹھارہ رہائشی و کمرشل بلڈنگز کو سیل اور شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے، سی ڈی اے کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آ پریشن کرنے میں مصروف ہے، جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔ مزید برآں سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز جن میں فورٹین ایمپائر، ایف ای سی ایچ ایس، پی ای سی ایچ ایس کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج گولڑہ تھانے میں کرادیا گیا ہے، واضح رہے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی بیسمنٹس کی تعمیر کے دوران مالکان اور ڈویلپرز کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔مزید برآں سی ڈی اے کے شعبہ سینی ٹیشن، شعبہ ایم پی او اور دیگر شعبوں کی جانب سے سیکٹر ای الیون میں صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے، انتظامیہ کی ہدایت پر سیکٹر ای الیون کے اطراف نالوں اور اسلام آباد کے دیگر نالوں کی صفائی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ اسی اثنا میں سیکٹر ای الیون میں صفائی ستھرائی کے لئے مختلف مقامات پر کچرہ دانوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں اسلام آباد میں ماسٹر پلان پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے احکامات سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے شعبہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو دے دئیے گئے ہیں اور تاکید کی گئی ہے کہ اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل بلڈنگز کی تعمیرات کو ہر حال میں سی ڈی اے کے قواعد و ضوابط 2005 کے مطابق عملدرآمد کرایاجائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔