Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانکورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی

کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد،ملک میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا ویکسینیشن سے متعلق تازہ اعداد وشمار جا ری کر دیئے ہیں، اور این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد3کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے،اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 9 لاکھ 34 ہز ار717 لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی، جس کے ساتھ ملک میں مجموعی طور پر 3 کروڑ5 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔