مورگاہ: راولپنڈی کے علاقہ مورگارہ میں معمولی سی تلخ کلامی پر نوجوان نے چھریوں کے وار سے دوسرے نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مورگاہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معمولی سی تلخ کلامی پرطاہر محمود کو قتل کردیا گیا، طاہر محمود کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کرگیا۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس کی عمر تقریباً 20سال بتائی جا رہی ہے ۔
طاہر محمود کی نماز جنازہ اے آر ایل کے گرائونڈ میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں جمیل احمد خان ، ملک طاہر ، خرم ریاض ، چودھری فاروق، چودھری اورنگزیب ، چوہدری احسان گجر ، راجہ عارف، ملک شکیل اعوان (میڈیا) چوہدری ارشد نمبردار ( مورگاہ گاؤں) مولانا انعام الحق ، سہیل عباس ، راجہ شیراز ، چوہدری فیصل ( پنجاب پولیس) چودھری افتخار( ڈہوک نواز) چوہدری اظہر( مورگاہ گاؤں) چوہدری فیصل ( مورگاہ گاؤں) ،راجہ قیصر ( مورگاہ گاؤں) راجہ یاسر، قمر لااسلام، چوہدری شاہنواز، چوہدری وحید عشرت ( مورگاہ) اور علاقہ کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور آخر پر مرحوم کے بخشش کی دعا مغفرت کی گئی ۔