ہومپاکستانتحریک انصاف کا مذاکرات کے لئے حکومت کے ساتھ رابطہ

تحریک انصاف کا مذاکرات کے لئے حکومت کے ساتھ رابطہ

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے حکومت کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک میں مفاہمت کی فضا پیدا کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی مذاکراتی پیشکش قبول کی، ہماری طرف سے ہمیشہ سے سیاسی مذاکرات سے مسائل کے حل کی بات کی گئی ہے۔
ذرائع نےمزید بتایا کہ سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنا کا راستہ ہوتا ہے، انتشار نہیں۔
دوسری جانب حکومت سے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی بانی جماعت کی طرف سے تشکیل دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔