Friday, January 17, 2025
ہومتازہ ترینجنوبی کوریا کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک ناکام، حامیوں کا ووٹنگ کا بائیکاٹ

جنوبی کوریا کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک ناکام، حامیوں کا ووٹنگ کا بائیکاٹ

سیول (آئی پی ایس )جنوبی کوریا کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہوگئی۔ سیول سے خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کو جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییول کی جماعت نے مواخذے پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

صدر کے مواخذے کے لیے 300میں سے 200ارکان پارلیمنٹ کی حمایت درکار تھی، صدر یون سوک کی جماعت کے 100سے زائد ارکان نے مواخذے پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا اور ووٹنگ سے قبل ہی وہ پارلیمنٹ سے باہر چلے گئے۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے چند روز قبل ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا تھا تاہم انکا مارشل لا لگانے کا فیصلہ صرف چھ گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا گیا تھا جب پالیمنٹ نے اس کی توثیق نہیں کی تھی.اس موقع پر صدر کے مخالف اپوزیشن ارکان انکے خلاف نعرے لگاتے رہے اور صدر کے حامی ارکان کو اندر جانے اور بزدل کہتے رہے۔ جیسا کہ توقع کی جا رہی ہے اب بدھ 11 دسمبر کو اس حوالے سے پھر ووٹنگ ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔