Friday, December 6, 2024
ہومپاکستانحکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد (سب نیوز) ملک میں آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا گیا۔
وزارت خزانہ نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے فی لیٹراضافے کے بعد 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔