Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزچیئرمین اسد قیصر ،جنرل سیکرٹری علی محمد خان :دھرنا تحریک کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی میں انتظامی سطح پر اکھاڑ بچھاڑ کا امکان، ،حتمی منظوری سیاسی کمیٹی دے گی

چیئرمین اسد قیصر ،جنرل سیکرٹری علی محمد خان :دھرنا تحریک کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی میں انتظامی سطح پر اکھاڑ بچھاڑ کا امکان، ،حتمی منظوری سیاسی کمیٹی دے گی

اسلام آباد (سب نیوز )دھرنا تحریک کے ناکامی کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں انتظامی سطح پر اکھاڑ بچھاڑ کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان اور جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین اسد قیصر ،علی محمد خان کو جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا امکان ،حتمی منظوری سیاسی کمیٹی دے گی ،تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے استعفی ذاتی وجوہات پر دیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے استعفی پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفیکی تصدیق کردی ہے۔خیال رہیکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں ہی سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر سلمان اکرم راجہ کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں انتظامی سطح پر مزید تبدیلیاں متوقع ہیں،چیئر مین پی ٹی آئی کو بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے،سیاسی کمیٹی اس حوالے سے سفارشات تیار کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔