Saturday, December 7, 2024
ہومکالم وبلاگزمحکمہ موسمیات کی اسلام آباد میں خشک سردی کے خاتمے کی خوشخبری

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد میں خشک سردی کے خاتمے کی خوشخبری


تحریر امبرین علی

موسم سرما کا آغاز تو ہو چکا ہے مگر اسلام آباد میں خشک سردی کا راج اتنا طویل ہو گیا ہے کہ اس خشک سردی نے کئی بیماریوں کو جنم دیا ہے۔ماہ نومبر گزرنے کو ہے مگر اس ماہ بارش نہ ہونے سے یہ مہینہ خشک سردی کی نظر ہوا ہے ۔اگر دن کے وقت درجہ حرارت کا جائزہ لیں تو تیز دھوپ کے باعث کچھ لوگ گرمی کی شکایت کرتے ہیں جبکہ کچھ کہتے ہیں سردی بڑھ رہی ہے ۔خشک سردی نے اب لوگوں کو بھی کش مکش میں ڈال دیا ہے کہ نہ جانے یہ موسمیاتی تبدیلیاں اب موسم کو کس سمت لے کر جارہی ہیں ۔

اسلام آباد کے علاوہ اگر ملک کے دیگر شہروں کی بات کریں تو صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان ،ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان اور گردونواح میں سموگ/ دُ ھند چھائےرہنے کی توقع ہے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، تاہم صبح/رات کے اوقات میں کشمور،سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ/ دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔

جبکہ اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ آج محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کیا ہے جسکے مطابق آج اٹھائیس نومبر سےملک کے مغربی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہےمحکمہ موسمیات کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ اٹھائیس نومبر سے بلوچستان اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے آج سےدو دسمبر تک بالائی علاقوں کوئٹہ،پیشن ،زیارت،،قعلہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے اسی دوران دو دسمبر تک پہاڑی علاقوں میں برفباری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ انتیس نومبر سےدودسمبر تک وزیرستان کرم ن مہمند،دیر،چترال،،خیبر،،سوات،ملاکنڈ،،مانسہرہ کوہستان گلگت بلتستان ،،قلت،میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہےاسی دوران خطہ پوٹھوار مری ،گلیات اسلام اباد،میانولی،،میں ہلکی بارش اور بونداباندی رہے گی تاہم بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارش کے بعد پنجاب کے علاقے میں فضائی آلودگی میں مزید کمی کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں انے والے دنوں میں دھند کی شدت میں اضافے کا امکان بتایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔