Sunday, December 8, 2024
ہومکامرسچین اور سنگاپور عالمی خطرات سے نمٹنے کا اتفاق رائے رکھتے ہیں، چینی میڈیا

چین اور سنگاپور عالمی خطرات سے نمٹنے کا اتفاق رائے رکھتے ہیں، چینی میڈیا


بیجنگ : سنگاپور کے سینئر وزیر لی شین لونگ نے چین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے بیانات میں واضح کیا کہ “چین کی معیشت میں اب بھی ترقی کی کافی گنجائش موجود ہےاور دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کو نظر انداز کرنا غیر دانشمندانہ اور عدم دور اندیشی ہوگی” ۔ لی شین لونگ کے بیانات کو بین الاقوامی رائے عامہ میں وسیع توجہ ملی ہے۔ بہت سے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ لی شین لونگ نے چین کے کھلے پن اور تعاون کے فروغ اور عالمی امن اور ترقی کے فروغ کا معقول جائزہ لیا ہے ۔جب چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں لی شین لونگ سے ملاقات کی تو انہوں نے چین۔ سنگاپور تعاون کے لئے ان کی طویل مدتی سوچ اور حمایت پر ان کی تعریف کی اور سنگاپور کا چین کے ساتھ تعاون میں پیش پیش رہنے کا خیرمقدم کیا۔ لی شین لونگ نے چین کے مستقبل پر اپنے اعتماد کا اعادہ کیا اور کہا کہ سنگاپور چین کے ساتھ تعاون کو گہرا کرتا رہے گا اور چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں فعال طور پر حصہ لے گا۔

سنگاپور چین کی اصلاحات اور کھلے پن میں اہم شراکت دار ہے۔ ایک طرف چین نے سنگاپور کی ترقی کا تجربہ حاصل کیا ہے۔ دوسری طرف ، سنگاپور کے پاس چین کی صنعت ، مارکیٹ اور معیشت کی گہری تفہیم اور چین کے ترقیاتی منافع میں حصہ لینے کا موقع بھی ہے۔ چین 10 سال سے زائد عرصے سے سنگاپور کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔چین اور سنگاپور عالمی خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقوں پر اعلی درجے کا اتفاق رائے رکھتے ہیں۔ متعدد عالمی اقدامات کی وکالت اور نفاذ سے لے کر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو فروغ دینے سے لے کر اقتصادی گلوبلائزیشن کو مضبوطی سے برقرار رکھنے تک، چین نے ہمیشہ دنیا میں استحکام اور اعتماد پیدا کیا ہے۔ اس کی بنیاد پر لی شین لونگ کو امید ہے کہ چین “ایک مستحکم بین الاقوامی نظام کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گا جس میں تمام سائز کے ممالک پرامن طور پر مل جل کر رہ سکیں”۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔