Sunday, May 17, 2026
ہومکامرسامتیازی سلوک ناقابل قبول، لاک ڈاؤن فوری ختم کیا جائے: صدر آئی سی سی آئی

امتیازی سلوک ناقابل قبول، لاک ڈاؤن فوری ختم کیا جائے: صدر آئی سی سی آئی

کمزور معیشت مزید جمود کی متحمل نہیں ہو سکتی: سردار طاہر محمود

اسلام آباد، : صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں نافذ لاک ڈاؤن اور پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں کیونکہ ملک کے تمام صوبے پہلے ہی ایسی پابندیاں ختم کر چکے ہیں۔


اتوار کے روز جاری ایک بیان میں سردار طاہر محمود نے اسلام آباد کی کاروباری برادری کے ساتھ امتیازی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر، صنعتکار، چھوٹے کاروباری افراد اور دیہاڑی دار طبقہ مسلسل پابندیوں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں کاروباری سرگرمیاں معمول پر آ چکی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی مارکیٹوں، تجارتی مراکز، ریسٹورنٹس اور دیگر کاروباری شعبوں میں معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں تجارت و صنعت سے وابستہ ہزاروں خاندان مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل لاک ڈاؤن کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی، گاہکوں کی آمد میں نمایاں کمی آئی اور سرمایہ کاروں و کاروباری افراد میں بے یقینی کی فضا پیدا ہوئی ہے۔


آئی سی سی آئی کے صدر نے سوال اٹھایا کہ جب پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت تمام صوبوں میں پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں اور کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے تو اسلام آباد کی کاروباری برادری کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سردار طاہر محمود نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں جو تاجروں اور دکانداروں کے لیے سال کے مصروف ترین کاروباری سیزنز میں سے ایک ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے فوری خاتمے سے تاجروں کو فروخت بڑھانے، کاروباری سرگرمیوں کو بحال طکرنے اور طویل پابندیوں کے دوران ہونے والے بھاری نقصانات کا ازالہ کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عید کی خریداری ہزاروں کاروباری خاندانوں کی آمدن کا اہم ذریعہ ہے اور پابندیوں کا تسلسل ان کے روزگار کو شدید متاثر کرے گا۔
انہوں نے وفاقی حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا فوری جائزہ لے کر اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کیا جائے تاکہ کاروبار معمول کے مطابق بحال ہو سکے اور معاشی اعتماد کو فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی کمزور معیشت مزید جمود کی متحمل نہیں ہو سکتی اور نجی شعبے کو اقتصادی ترقی، روزگار کی فراہمی اور ریونیو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری برادری کی آواز بلند تسلسل سے بلند کرتا رہے گا اور تجارت، صنعت اور وفاقی دارالحکومت کے معاشی استحکام کے لیے سازگار پالیسیوں کی حمایت جاری رکھے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔