Sunday, December 8, 2024
ہومکھیلنیپال کے نوجوان کرکٹر ویرات کوہلی سے متاثر

نیپال کے نوجوان کرکٹر ویرات کوہلی سے متاثر

ابوظہبی: نیپالی کرکٹر پرتیش گھرتی چھتری نے ہانگ کانگ سکسز میں ابھی بالنگ کا مظاہرہ کیا تھا ،بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے چار میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کیں جن میں سے زیادہ تر وکٹیں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف آئیں۔ نوجوان کھلاڑی نے ہانگ کانگ سکسز کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے ہانگ کانگ سکسز کا حصہ بننے اور اس فارمیٹ میں کھیلنے میں بہت مزہ آیا لیکن یہ گیند بازوں کے لئے بہت چیلنجنگ ہے۔

مثبت بات یہ ہے کہ جب آپ بڑے میدانوں پر کھیلتے ہیں جہاں آپ کے پاس نو فیلڈر ہوتے ہیں تو آپ باؤلر کے طور پر زیادہ پراعتماد ہوتے ہیں۔ پرتیش نے کہا کہ یہ باؤلر کو ذہنی طور پر سخت بنادیتا ہے۔پرتیش جنہیں 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیپال کی ٹیم کو دیکھنے کے بعد اس کھیل کو اپنانے کی ترغیب ملی تھی وہ وراٹ کوہلی اور ہردک پانڈیا کے مداح ہیں۔ آل راؤنڈر نے ایشیا کپ کے دوران دونوں بھارتی اسٹار کھلاڑیوں سے ملاقات کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایشیا کپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ میں اپنے بچپن کے دنوں سے وراٹ کوہلی کو فالو کرتا رہا ہوں۔ مجھے ٹورنامنٹ کے دوران ان سے ملنے کا موقع ملا۔ ہاردک پانڈیا ایک اور کرکٹر ہیں جو مجھے بہت متاثر کرتے ہیں کیونکہ وہ ایک آل راؤنڈر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔