Sunday, December 8, 2024
ہوماسلام آبادپی ٹی آئی احتجاج کے باعث کون کون سی مارکیٹس بند کی گئیں ، تفصیلات سب نیوز پر

پی ٹی آئی احتجاج کے باعث کون کون سی مارکیٹس بند کی گئیں ، تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت میں انتظامیہ نے جناح ایونیو سے ملحقہ مارکیٹس بند کروا دی ہیں اور رات کو مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن کئے جانے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سنیئر اسپیشل مجسٹریٹ اور اسٹنٹ ڈائریکٹر انسداد تجاوزات ڈی ایم اے کی طرف سے گلشن مارکیٹ جی سیون ، ستارہ مارکیٹ ، جی ایٹ مرکز، الحبیب مارکیٹ جی سیون ، میلوڈی مارکیٹ جی سکس، گولڈن مارکیٹ جی سیون ، کھڈا مارکیٹ جی سیون ، سید پور مارکیٹ جی سیون ، مدینہ مارکیٹ جی سکس ون ، بلیو ایریا، ایف سیون ، ایف سکس، آئی ایٹ اور ج ایٹ کی تمام مارکیٹس کو بند کروایا گیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔