راولپنڈی (آئی پی ایس )ترجمان پاک فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان افغان سرحد سے خوراجی گروپ نے دراندازی کی کوشش کی ، سیکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارجیوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل سے خوراجی گروپ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا، سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔فوجی ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے، امید ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام ، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3خوارجی ہلاک،آئی ایس پی آر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔