Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد میں رینجرز اہلکاروں کو کچلنے والے شخص کی گرفتاری کا دعوی

اسلام آباد میں رینجرز اہلکاروں کو کچلنے والے شخص کی گرفتاری کا دعوی

اسلام آباد (آئی پی ایس )سرینگرہائی وے پر تین رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد اسلام آباد میں فوج تعینات کردی گئی ہے، جسے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کے احکامات بھی مل چکے ہیں، دوسری جانب رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے والے شخص کی گرفتاری کا دعوی بھی کیا جارہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس افسوسناک واقعے میں رینجرز کے تین اہلکار شہید ہوئے اور تین شدید زخمی ہوئے۔ قبل ازیں، چار رینجرز اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کا دعوی سامنے آیا تھا، لیکن بعد میں سیکیورٹی ذرائع نے تین کی شہادت کی تصدیق کی۔شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی شناخت سپاہی گلفام خان، سپاہی شاہنواز اور نائیک محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب نجی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے رینجرز اہلکاروں کو کچلنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ جس کی شناخت ہاشم ولد عاصم کے نام سے ہوئی جو کہ اسلام آباد کے علاقے ایف 10 کا رہائشی ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے شاہین چوک سے گاڑی قبضے میں لیکر تھانہ مارگلہ منتقل کر دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔