اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کے دورے پر آئے بیلاروس کے وزیر توانائی اسلام آباد میں لوک ورثہ پہنچے اور روایتی رکشے کی سواری کی۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے بیلاروسی وزیر کو پاکستانی روایتی رکشے کا تعارف کرایا،بیلاروسی وزیر نے رکشے پر ہاتھ سے بنائے گئے ڈیزائن کی تعریف کی اور پاکستانی ہنرمندوں کے فن کو سراہا،وزیر تجارت جام کمال خان نے بیلاروس کو رکشے برآمدکرنیکی پیشکش بھی کردی۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بیلاروسی وزیر نے پاکستانی رکشے کے تجارتی امکانات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستانی روایتی رکشا بیلاروس کے لیے دلچسپی اور اقتصادی مواقع کا مظہر ہے۔
پاکستان نے بیلاروس کو رکشے برآمدکرنے کی پیشکش کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔