Saturday, December 7, 2024
ہومپاکستانحکومت اورپی ٹی آئی میں مذاکرات جاری ، پشاور موڑ اسلام آباد کو دھرنا پوائنٹ ڈیکلیئر کئے جانے کا امکان

حکومت اورپی ٹی آئی میں مذاکرات جاری ، پشاور موڑ اسلام آباد کو دھرنا پوائنٹ ڈیکلیئر کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (آئی پی ایس ) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات جاری ،پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر جبکہ حکومت کی جانب سے امیر مقام، ایاز صادق، محسن نقوی اور رانا ثنااللہ مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر مذاکرات کے بعد پشاور موڑ اسلام آباد کو دھرنا پوائنٹ ڈیکلیئر کیا جائے گا، مذاکرات میں دھرنا پوائنٹ پر اتفاق رائے کے بعد حکومت مظاہرین کا راستہ نہیں روگے گی جبکہ مظاہرین بھی پشاور موڑ سے ڈی چوک کا رخ نہیں کرینگے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔