Sunday, December 8, 2024
ہومکامرسبیلاروس کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے اور نئی منڈیوں کی تلاش وقت کی اہم ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ

بیلاروس کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے اور نئی منڈیوں کی تلاش وقت کی اہم ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بیلا روس کے صدر اور اعلی سطح کے تجارتی وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان بڑھتی ہوئی دوطرفہ شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان اور بیلاروس روایتی اتحادی اور مضبوط تجارتی و اقتصادی شراکت دار ہیں، میں بیلاروس کی بزنس کمیونٹی کی ایف پی سی سی آئی میں میزبانی کیلے پرجوش ہوں ، پاک بیلاروس معاشی تعاون دہائیوں پر مشتمل ہے جس کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنے ایک بیان میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ زرعی مشنری بلخصوص ٹریکٹر سازی کی صنعت میں تعاون دونوں ممالک کیلے فائدہ مند ہو سکتا ہے، پاکستان اور بیلاروس کا 35 ملین ڈالر کا تجارتی حجم دونوں ملکوں کی صلاحیت سے بہت کم ہے، صنعتی، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع ہیں، بیلاروس کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے اور نئی منڈیوں کی تلاش وقت کی اہم ضرورت ہے،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔