Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزاحتجاج کے دوران باقاعدہ اسٹریٹیجی کے تحت لوگوں کو مروا نے کا پروگرام ہے، خواجہ آصف

احتجاج کے دوران باقاعدہ اسٹریٹیجی کے تحت لوگوں کو مروا نے کا پروگرام ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ(آئی پی ایس )وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور باقاعدہ اسٹریٹیجی کے تحت لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ لاشیں لے کر کیپی جائیں اور مسئلہ بنائیں۔خواجہ آص نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کے حوالے سے حکومت نے اپنا لائحہ عمل طے کرلیا ہے، اگر یہ لوگ مسلح جتھے لائیں گے تو حکومت بھی ان کا مقابلہ کرے گی، یہ لوگ لاشوں کی سیاست کرنا چاہ رہے ہیں۔

، حکومت ان حربوں سے گریز کر رہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں لاشیں لے کر خیبرپختونخوا جاکر مسئلہ بنائیں، وزیراعلی باقاعدہ اسٹریٹیجی کے تحت لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں، یہی اسٹریٹیجی بانی پی ٹی آئی کی ہے، یہ ہدایات وہاں سے آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کے بیان سے خارجہ پالیسی پر کوئی فرق نہیں پڑا، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ سے متعلق سعودی حکومت باخوبی واقف ہے۔

دونوں میاں بیوی کو جو گھڑیاں اور تحائف ملے ان کو بیچا گیا، سعودی حکومت کومعلوم ہے کہ دونوں میاں بیوی نے مل کر فراڈ کیا تھا، بدقسمتی سے اس طرح کے لوگ ہمارے حکمران بن جاتیہیں، سعودی حکومت اس کو ہماری کمزوری سمجھ کر درگزر کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔