اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے 24نومبر کے احتجاج کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکلا اوربہنوں کے پیغامات کے بعد پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ24نومبرکو پی ٹی آئی کے ملک بھرسے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے، پلان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے میں 2سے 3دن لگیں گے۔ذرائع کے مطابق تمام ورکرز اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، 26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوناہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کے ہمراہ علیمہ خان، عظمی خان اور رانی خان بھی موجود ہوں گی، اسلام آباد پہنچ کر دھرنے کا پروگرام بھی پلان کا حصہ ہے۔
چھبیس نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہونا ہے، پی ٹی آئی نے احتجاج کے پلان کو حتمی شکل دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔