Saturday, December 7, 2024
ہومکامرسشی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات" ( پرتگالی ورژن) کا تیسرا سیزن  برازیل کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا گیا

شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات” ( پرتگالی ورژن) کا تیسرا سیزن  برازیل کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا گیا


برا زیلیا : چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ  جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات” ( پرتگالی ورژن) کے تیسرے سیزن کی افتتاحی تقریب برازیلیا میں منعقد ہوئی۔ برازیل کے نائب صدر اور ترقی، صنعت اور تجارت کے وزیر الکمین نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں  برازیل کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، میڈیا اور علمی حلقوں سے وابستہ ممتاز شخصیات سمیت 200 زائد   مہمانوں نے شرکت کی۔ 

چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس سال چین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے اور ہم نے مشترکہ طور پر جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات” ( پرتگالی ورژن) کے تیسرے سیزن کا آغاز کیا ہے جو برازیل کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جا رہا ہے۔ اس  پروگرام میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر، مضامین اور گفتگو میں حوالہ شدہ قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا بغور انتخاب کیا گیا ہے، جس سے برازیل کے عوام کے لیے ملک  کی حکمرانی کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کی دانشمندی، چینی ثقافت اور چینی جذبے کو سمجھنے کے لیے ایک اچھا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

“شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات” ( پرتگالی ورژن) کا تیسرا سیزن برازیل نیشنل میڈیا کمپنی، برازیلین فلیگ بیئرر میڈیا گروپ، ایس بی ٹی ٹی وی، برازیل باکس میڈیا گروپ اور برازیل کے نیو نارتھ ایسٹ ٹی وی سمیت بہت سے مین اسٹریم میڈیا پلیٹ فارمز  پر نشر کیا جا رہا ہے۔ 17 نومبر سے اب تک  برازیل کے سب سے بڑے اور بااثر اخبار الساؤ پاؤلوسمیت 50 سے زائد مقامی مین اسٹریم میڈیا اداروں نے متعلقہ رپورٹس بھی شائع کی ہیں۔  

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔