Saturday, December 7, 2024
ہومتازہ ترینایتھوپیا کے سفیر کی پاکستانی صنعتکاروں کو زراعت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

ایتھوپیا کے سفیر کی پاکستانی صنعتکاروں کو زراعت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت


اسلام آباد:ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری آمد،
ایتھوپیا کے سفیر نے صدر کاٹی جنید نکی اللہ والا اور دیگر صنعتکاروں سے ملاقات کی ، صنعتکاروں نے ایتھوپیا کا دورہ کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
ایتھوپیا کے سفیر نے صنعتکاروں کو زراعت، زرعی پروسیسنگ،مینوفیکچرنگ، سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔
سفیر جمال بکر نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات سے معیشت، کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے ،
ایتھوپیا کی اسٹریٹجک اہمیت اور عالمی شہریوں کے لیئے محفوظ ماحول کو ظاہر کرتا ہے،
سفیر ایتھوپیا نے کہا کہ مئی دو ہزار پچیس میں منعقد ہونے والی سنگل کنٹری نمائش سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑا فروغ ملے گا،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔