ہومپاکستانوزیر دفاع خواجہ آصف کی سندھ طاس معاہدے سے متعلق ڈاکٹر وکٹرگائوکے بیان کی تائید

وزیر دفاع خواجہ آصف کی سندھ طاس معاہدے سے متعلق ڈاکٹر وکٹرگائوکے بیان کی تائید

اسلام آباد(سب نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈاکٹر وکٹر گاو کے بیان کو اپنے ایکس اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستانی موقف کی حمایت قرار دیا۔
ڈاکٹر وکٹر گاو نے انڈس واٹر ٹریٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے اس حصے میں کسی کو بھی پاکستان کے بنیادی مفادات بالخصوص اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چین کے عزم پر شک نہیں ہونا چاہیے۔ڈاکٹر وکٹرگاو نے کہا کہ اس نشست کے تناظر میں دریائے سندھ کے آزادنہ بہاو پر پاکستانی عوام کے حق کو بھی مسلم سمجھا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ سی سی جی کے صدر وکٹر گاو کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی قوانین اور علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے، اور اس کا مکمل احترام اور تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے تجویز دی ہے کہ چین کو بھی اس معاہدے کا حصہ بنایا جائے تاکہ اسے سہ فریقی فریم ورک کی شکل دی جا سکے۔ڈاکٹر وکڑ گاو کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کا پانی روکنے کی بات کی تھی تو انہوں نے بھارتی ٹیلی وژن چینلز کو دیئے گئے انٹرویوز میں اس موقف کی کھل کر مخالفت کی تھی اور بھارت کو اس راستے پر نہ چلنے کا مشورہ دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔