اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھا سے نمٹنے کے لیے نیا فنڈ قائم کردیا۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے فنڈ قائم کردیا ہے۔ فنڈ کو پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزئیشن کا نام دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ نے آڈیٹر جنرل اور اکانٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کو خط لکھ دیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب،سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کنٹرولر جنرل آف اکانٹس کو بھی خطوط لکھے گئے ہیں، فنڈ کے نام پر موصول ہونے والی تمام رقوم وفاق کے پبلک اکانٹ میں جمع ہوگی۔ فنڈکے انتظام کے طریقہ کار سمیت ضوابط قانونی و مالی ضروریات کو مدنظر رکھ کر طے کیے جائیں گے۔ فنڈ کے قواعد و ضوابط وزارت خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا مل کر مرتب کریں گے اور ضروری منظوریاں الگ سے حاصل کی جائیں گی۔
