Friday, December 6, 2024
ہومبریکنگ نیوزبلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اٹھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اٹھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے معاملات اٹھانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، مخدوم احمد محمود، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور حیدر گیلانی شامل ہیں۔

یہ کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہے گی اور ان مسائل کو اجاگر کرے گی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ اگلے ماہ ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC) کے اجلاس میں پیش کرے گی۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سیکریٹریٹ سے ان کے سیاسی سیکریٹری جمیل سومرو کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔