ہومبریکنگ نیوزبرطانیہ کا دفاعی بجٹ 2029 تک 80 ارب پا ئونڈ سالانہ کرنے کا اعلان

برطانیہ کا دفاعی بجٹ 2029 تک 80 ارب پا ئونڈ سالانہ کرنے کا اعلان

لندن(آئی پی ایس )برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ 2029 تک برطانیہ کا سالانہ دفاعی بجٹ تقریبا 80 ارب پانڈ تک پہنچا دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے موجودہ 2.3 فیصد سے بڑھا کر 2.7 فیصد کیا جائے گا، جبکہ آئندہ پارلیمانی مدت میں انہیں جی ڈی پی کے 3 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کیئر اسٹارمر کے مطابق برطانیہ ڈرونز اور خودکار ہتھیاروں کی تیاری اور خریداری پر 5 ارب پانڈ سے زائد سرمایہ کاری کرے گا، جبکہ مسلح افواج کو حملہ آور ڈرونز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور جدید بکتر بند گاڑیوں سے لیس کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ سے حاصل ہونے والے تجربات کی روشنی میں برطانوی فوج کی جدید خطوط پر تنظیمِ نو کی جائے گی تاکہ مستقبل کے خطرات کا مثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید بتایا کہ جوہری دفاعی صلاحیت کی تجدید پر سرمایہ کاری بڑھا کر 64 ارب پانڈ تک کر دی جائے گی، جبکہ برطانیہ 12 جدید ایف-35 اے لڑاکا طیارے بھی خریدے گا۔کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ صرف زیادہ اخراجات کافی نہیں بلکہ دفاعی وسائل کو بہتر اور مثر انداز میں استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ عالمی حالات میں دفاع اور قومی سلامتی برطانیہ کی اولین ترجیح ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔