اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اکتوبر کو شام 5 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، اجلاس کی تاریخ اور وقت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے طلب کیا جارہا ہے، جبکہ ایوان کی کارروائی کا باقاعدہ ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے،اجلاس میں قانون سازی کے لیے مختلف بلز ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس،آرڈیننسز اوردیگر دستاویزات بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی بحث متوقع ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اکتوبر کو شام 5بجے طلب کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
