Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد اور کے پی سے فتنہ الخوارج کے 6 دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد اور کے پی سے فتنہ الخوارج کے 6 دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (سب نیوز )سیکیورٹی ادارے اور سی ٹی ڈی نے اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتن الخوارج کے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ الخوارج گروہ کے دہشت گردوں کواسلام آباد اور خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد نور ولی محسود گروپ سے رابطے میں تھے۔ دریں اثنا ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گرفتار کیے جانے والیک دہشت گرد کی نشاندہی پر سوات میں بھی گرفتاریوں کے لیے آپریشن کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔