اسلام آباد ( عباس قریشی ) برطانوی بادشاہ کنگ چارلس 3 کی 76 ہویں سالگرہ کے موقع پر برطانوی ہائی کمشن میں ایک عشائیے کا انعقاد, متعدد حکومتی, سیاسی, سفارتی شخصیات کی شرکت, وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کہتے ہیں پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات دیرینہ تاریخ پر مبنی ہیں جو کہ ایک خوشحال مستقل کے مشترکہ ہدف سے ہم آہنگ ہیں برطانوی بادشاہ کنگ چارلس کی 76 ہویں سالگرہ کے موقع پر برطانوی ہائی کمشن میں ایک عشائیے کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد حکومتی, سیاسی, سفارتی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی
اس موقع پر سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے, مہمانوں کے ہائی کمشن میں داخلے کے لیے علیحدہ علیحدہ راستے مختص کیے گئے عشائیہ میں برطانیہ سے خصوصی طور پر آئے برٹش آرمی کی آرٹلری رجمنٹ کے بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجاے عشائیے سے خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات دیرینہ تاریخ پر مبنی ہیں جو کہ ایک خوشحال مستقل کے مشترکہ ہدف سے ہم آہنگ ہیں دونوں ممالک متعدد شعبوں میں باہمی تعلقات کے استحکام کے لیے سرگرم ہیں
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانوی سرزمین میں تخلیقی صلاحیتوں, ایجادات, اختراعات کی سرزمین ہےپاکستان اور برطانیہ کے مختلف شعبوں میں دیرینہ گہرے تعلقات ہیں جن میں دن بدن اضافہ ہورہا یے, تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا جبکہ برٹش آرمی کی آرٹلری رجمنٹ کے بینڈ نے خوبصورت پرفارمنس بھی پیش کی جبکہ میوزکل بینڈ کی جنب سے دیدہ زیب پرفارمنس بھی ہیش کی گئی