Friday, December 6, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لئے خط لکھ دیا،کاپی سب نیوز پر

وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لئے خط لکھ دیا،کاپی سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز )وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لئے خط لکھ دیا،سب نیوز کو دستیاب مراسلے کے مطابق دہشت گرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں۔وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔وی پی این استمعال کر کے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں۔وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔