ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی مخالف اقدامات پر عمران خان نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی

پی ٹی آئی مخالف اقدامات پر عمران خان نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پی ٹی آئی مخالف اقدامات پر عمران خان نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔بانی پی ٹی آئی نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر جوڈیشل انکوائری کی استدعا کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز پی ٹی آئی مخالف اقدامات کی انکوائری کریں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بنیادی حقوق کی بحالی کے احکامات جاری کئے جائیں، دفعہ 144 کے غلط استعمال کو روکنے کا حکم دیا جائے، ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کو روکا جائے۔عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسوں کے این او سیز جاری نہ کرنے کیخلاف احکامات جاری کئے جائیں۔درخواست میں وفاق، وزارت دفاع، داخلہ اور کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا درخواست میں چاروں صوبوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔