Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزچیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط

لاہور(سب نیوز ) حکومتی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا، خط میں پی سی بی نے پاکستانی حکومت کے سخت مقف سے آگاہ کردیا اور بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بھی پوچھ لیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی نے خط میں واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے؟پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کرا سکتے ہیں، بھارت کی جگہ کسی اور ٹیم کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔