Friday, May 8, 2026
ہومپاکستاناسحاق ڈار کی امریکی تحویل میں جہازوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی کیلئے سنگاپور سے تعاون کی درخواست

اسحاق ڈار کی امریکی تحویل میں جہازوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی کیلئے سنگاپور سے تعاون کی درخواست

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی تحویل میں جہازوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی کے لیے سنگاپور سے تعاون کی درخواست کردی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سنگاپور کے وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔ پاکستانی اور ایرانی بحری جہازوں کو واپس بھیجنے کی کوششوں میں تعاون کی درخواست کی۔ اسحاق ڈار نے کہا جہازوں پر 11 پاکستانی اور 20 ایرانی سوار ہیں۔ امریکی تحویل میں موجود جہاز سنگاپور کے قریب ہیں۔ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماوں کا معاملے پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان ایرانی شہریوں کی محفوظ واپسی میں ہرممکن سہولت فراہم کرے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سنگاپور کے تعاون اور حمایت کو سراہا ۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان کا امریکی حکام اور دیگر فریقین سے مسلسل رابطہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔