Friday, December 6, 2024
ہوماسلام آبادایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ افیکٹیز ریاض خان کی کام کرنے سے معذرت،ممبر اسٹیٹ کو لکھا گیا مراسلہ سب نیوز پر

ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ افیکٹیز ریاض خان کی کام کرنے سے معذرت،ممبر اسٹیٹ کو لکھا گیا مراسلہ سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کے شعبہ لینڈ اینڈ ری ہیبلیٹیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ افیکٹیز ریاض خان نے عہدے پر مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ، جس کے بعد ان کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء تعینات کردیا گیا ہے ۔

سب نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ افکٹیز ریاض خان نے ممبر اسٹیٹ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا کہ 17جولائی 2023سے اے ڈی اسٹیٹ افیکٹیز کے عہدے پر تعینات ہوں ، اس شعبے کے مسائل بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے مزید کام نہیں کرسکتا،زمین کے حوالے سے بہت زیادہ تحفظات ،بڑی تعداد میں کورٹ کیسز ،ایف آئی اے ، نیب اور وفاقی محتسب کے کیسز اور قانونی معاملات ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں نے بطور اے ڈی اسٹیٹ افیکٹیز بھرپور کام کرنے کی کوشش کی تاہم ناسازگارحالات ہونے کی وجہ سے مزید کام جاری رکھنا ممکن لہذا میرا تبادلہ کیا جائے ۔ 

ذرائع کے مطابق ریاض خان کے مراسلے کے بعد ان کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عمران ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ افیکٹیز کا چارج سونپ دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔