Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزمڈل ٹیمپل میں بطور بینچر شمولیت کی تقریب، قاضی فائز اہلخانہ کے ساتھ لندن پہنچ گئے

مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر شمولیت کی تقریب، قاضی فائز اہلخانہ کے ساتھ لندن پہنچ گئے

لندن (سب نیوز )سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی اہلخانہ کے ساتھ لندن پہنچ گئے۔سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور وہ مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر شمولیت کی تقریب میں شریک ہوں گے۔مڈل ٹیمپل بینچر کا اعزاز عدلیہ میں اعلی عہدوں پرفائز شخصیات کودیا جاتا ہے۔ قاضی فائز عیسی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب کیا گیا۔قاضی فائز عیسی برطانوی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر شمولیت کی تقریب 29 اکتوبر کو ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔