اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو وزیر اعظم سے ممکنہ طور پر 27ویں آئینی ترمیم پر بات کریں گے، بلال بھٹو کے ہمراہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی ماڈل ٹاؤن میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم بھی منظور کروئی تھی جس پر جے یو آئی کے علاوہ بقیہ اپوزیشن جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا