ہومپاکستانعمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی

پشاور (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں نے بشری بی بی کا طبی معائنہ کیا جس میں معلوم ہوا کہ بشری بی بی کو دانتوں کا انفیکشن ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی کی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، کل رات ڈینٹسٹ نے انکا چیک اپ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انفیکشن کی وجہ سے ان کے کان سے بھی خون آرہا ہے، بشری بی بی کے ابھی مزید ٹیسٹ ہوں گے۔بشری بی بی کے طبی معائنے کے لیے شوکت خانم پشاور سے میڈیکل ٹیم وزیراعلی ہاوس پہنچی تھی۔دوسری جانب، بشری بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ عمران خان کی اہلیہ شبلی فراز، علی امین گنڈاپور کے ہمراہ سیاسی معاملات دیکھیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔