Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستانایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل حمید واحدی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل حمید واحدی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(سب نیوز) ایران کی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل حمید واحدی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں وہ دورے میں پاک فضائیہ کی فضائی مشقوں کا معائنہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل حمید واحدی پاکستان پہنچ گئے, سفارتی ذرائع کے مطابق بریگیڈئیر جنرل حمید واحدی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں, نور خان ائیر بیس پہنچنے پر پاک فضائیہ کے حکام اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر ایرانی سفارتخانے کا کرنل محمد محسن شہابی بھی موجود تھےایرانی فضائیہ کے سربراہ حمید واحدی کل مصحف علی میر ائیر بیس کا دورہ کریں گے اور پاک فضائیہ کی بین الاقوامی فضائی مشقوں “انڈس شیلڈ 2024” کا معائنہ کریں گےذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ایران کی فضائیہ کے سربراہ کی پاکستان کی اعلی عسکری و فضائی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی وہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کریں گے جبکہ ائیر ہیڈ کواٹرز میں ان کی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے بھی ملاقات ہو گی, ان ملاقاتوں میں دونوں مسلح افواج بالخصوص فضائیہ میں تعاون کے فروغ پر خصوصی تبادلہ خیال ہو گاایرانی فضائیہ کے سربراہ نے 27 فروری 2022 میں بھی پاکستان کا 4 روزہ دورہ کیا تھا موجودہ صورتحال اور اسرائیل کی جانب سے جوابی حملے کے خدشات کے تناظر میں ایرانی فضائیہ کے سربراہ کا دورہ پاکستان خاصی اہمیت کا حامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔