Monday, November 4, 2024
ہومکامرس"بڑا برکس" بڑی کامیابیاں حاصل کر نے کے راستے پر گامزن

“بڑا برکس” بڑی کامیابیاں حاصل کر نے کے راستے پر گامزن

بیجنگ : 22 سے 24 اکتوبر تک 16 واں برکس سربراہ اجلاس روس کے شہر کازان میں منعقد ہو رہا ہے، جو برکس کی تاریخی توسیع  کے بعد پہلا سربراہی اجلاس ہے اور  “عظیم تر برکس تعاون” کا نیا آغاز بھی ہے۔
 اس وقت جغرافیائی سیاسی مقاصد کے لیے  ایک بڑا ملک ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور ترقی پذیر ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے بلکہ بلاک محاذ آرائی پیدا کر رہا ہے۔  دوسری جانب،  برکس تعاون کا  میکانزم ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ ترقی کے حصول کی امنگوں کو اجاگر کرتا  ہے۔ برکس ممالک نے ہمیشہ کثیر الجہتی تجارتی نظام کی پاسداری کی ہے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور ہمواریت کو مؤثر طریقے سے برقرار رکھا ہے۔ جنوری 2024 میں سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، ایران اور ایتھوپیا کی باضابطہ شمولیت کے بعد ، “بڑے برکس” ممالک  کی آبادی کا عالمی آبادی  میں تناسب تقریباً  پچاس فیصد تک پہنچ گیا ہے،  عالمی اقتصادی ترقی میں ان کا شیئر 50 فیصد سے زیادہ ہو چکا ہے  اور  مجموعی معاشی حجم قوت خرید  کے لحاظ سے جی سیون ممالک  سے تجاوز کر گیا ہے ۔

مستقبل میں جیسے جیسے زیادہ سے زیادہ ممالک اس میں شامل ہوں گے،   کثیر الجہتی کے تحفظ کے لیے دنیا کی  قوتوں میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا۔
 “برکس جذبہ”  پیش کرنے سے لے کر نیو ڈیولپمنٹ بینک کے قیام تک ، پھر  “برکس پلس” ماڈل کی  پیشکش تک، چین ہمیشہ برکس تعاون کے میکانزم کا مضبوط حامی اور شراکت دار رہا ہے۔حالیہ دنوں منعقد ہونے والی کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا کی 20 ویں  مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں  تمام ممالک کے ساتھ مشترکہ تعاون اور مشترکہ ترقی کا واضح پیغام دیا گیا ہے۔ یہ  توقع کی جا سکتی ہے کہ چین اور برکس کے دیگر رکن ممالک کی کوششوں سے  موجودہ سربراہی اجلاس شورش زدہ دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی پیدا کرے گا اور “گلوبل ساؤتھ” کے اتحاد اور ترقی کی مضبوطی  کو مزید فروغ دے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔