ہومپاکستانشاہ فرمان وزیراعلی خیبرپختونخوا کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی

شاہ فرمان وزیراعلی خیبرپختونخوا کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی

پشاور(آئی پی ایس )سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعلی کے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔وزیراعلی نے چند روز قبل شاہ فرمان کو سینئر مشیر برائے سیاسی امور مقرر کیا تھا۔

شاہ فرمان نے کہا کہ سینئر مشیر بنانے پر وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا مشکور ہوں، بانی پی ٹی آئی کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا ممبر ہوں، کمیٹی ممبر کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی حصہ کے طور پر خود کو آرام دہ نہیں سمجھتا، یہ عہدہ میری اولین ذمہ داری کو متاثر کر سکتا ہے۔شاہ فرمان نے کہا کہ میں سینئر مشیر کے عہدے سے استعفی دیتا ہوں، تاکہ صوبائی حکومت کی کارکردگی اور شفافیت یقینی بنا سکوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔