تل ابیب(آئی پی ایس) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایران پر حملے کا عندیہ دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے ،اسرائیلی حملے ایران سمیت مشرق وسطی کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتے ہیں، پورے مشرق وسطیٰ نے اسرائیل کی طاقت تسلیم کرلی ہے۔
علاوہ ازیں سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر نیتن یاہو نے کہا کہ ایران یا مشرق وسطیٰ میں کوئی بھی ہمارے لمبے ہاتھوں کی پہنچ سے دور نہیں۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں نے حسن نصراللہ کو قتل کرنے کا حکم دیا کیونکہ حزب اللہ کے سربراہ کا خاتمہ اسرائیل کے شمالی باشندوں کی محفوظ واپسی کے لیے ضروری تھا، ہم نے لاتعداد اسرائیلیوں، درجنوں امریکی اور فرانسیسی شہریوں کے قاتل کے ساتھ حساب چکتا کردیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کا عندیہ دے دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
