ہومپاکستاناگر وفاق نے ایمرجنسی یا گورنر راج لگایا تو ہم ہر آپشن استعمال کرینگے، بیرسٹر گوہر

اگر وفاق نے ایمرجنسی یا گورنر راج لگایا تو ہم ہر آپشن استعمال کرینگے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہیکہ اگر وفاق نے ایمرجنسی یا گورنر راج لگایا تو ہم ہر آپشن استعمال کرینگے۔ ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات مزید خراب ہو ں گے، ہم گورنر راج کی مذمت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ پرامن ہوگا،خیبرپختونخوا میں گورنرراج لگانے کے بعد قومی اسمبلی سے استعفوں کا فیصلہ نہیں ہوا، مضبوط وفاق کیلئے خودمختار صوبہ بہت ضروری ہے۔دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آپ بات چیت کریں، بہانہ یہ لایا جارہا ہے کہ دہشتگردی ہے،کیا بلوچستان میں دہشتگردی نہیں؟ وہاں کیوں گورنرراج نہیں لگارہے؟۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔