ہومدنیاایران کا لبنان میں فوجیں بھیجنے کا عندیہ

ایران کا لبنان میں فوجیں بھیجنے کا عندیہ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر ایران نے خطے کی بڑھتی کشیدگی پر اپنی فوج بھیجنے کا عندیہ دیدیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور محمد حسن اختری نے عندیہ دیا کہ لبنان اور گولان کی پہاڑیوں پر ایرانی فوجوں کی تعیناتی کیلئے اجازت دینے کی تیاری کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران آنے والے دنوں میں فوج بھیجنے کے حوالے سے عوامی رجسٹریشن شروع کرے گا۔

نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران 1981 کی طرح لبنان میں قابض صہیونیوں سے لڑنے کیلئے اپنے فوجی دستے لبنان بھیج سکتا ہے۔

ایران کا یہ اقدام حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے فوری بعد سامنے آیا، اسرائیل کے اس حملے میں مزاحمتی تنظیم کے سینئر رہنما علی کرکی شہید ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔