ہومبریکنگ نیوزپولیس کی استعداد بڑھانے کیلئے خطیر وسائل خرچ کررہے ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا

پولیس کی استعداد بڑھانے کیلئے خطیر وسائل خرچ کررہے ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا

پشاور(آئی پی ایس ) خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں امن و امان کے مسائل ہیں تاہم صوبائی حکومت پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 14 واں اجلاس منعقد ہوا۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ اجلاس کے دوران اراکین سے خطاب میں کہا کہ صوبے خصوصا ضم اضلاع اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کے مسائل درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو امن و امان کی بہتری کے لیے دن رات کوششیں کر رہے ہیں، صوبائی حکومت ان علاقوں میں امن و امان کی صورت حال بہتر کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔