ہومبریکنگ نیوزجے یو آئی اور پی ٹی آئی نے مشترکہ آئینی ترامیم کا مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا

جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے مشترکہ آئینی ترامیم کا مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وفد کی جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ دونوں جماعتوں نے مشترکہ آئینی ترامیم کا مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا، ملاقات میں سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین شامل تھے۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر کامران مرتضی مل کر اپوزیشن کا متفقہ آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کریں گے۔

جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملاقات کا پیغام بھجوایا تھا، ابھی تک آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تیار نہیں ہوا، معاشرے کے لیے بہتر قانون سازی ہوتی ہے تو حکومت کے ساتھ چل سکتے ہیں، ہم اپوزیشن کا حصہ ہیں اور اسی کا حصہ رہیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے دعوی کیا کہ مولانا فضل الرحمان ان کے ساتھ ہیں، ہماری مولانا فضل الرحمان سے بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے، ان کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی بات مان لی ہے، مولانا نیحکومت کی آئین پر شب خون مارنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مقف پر قائم ہیں، خوشی سے مولانا فضل الرحمان کے گھر سے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔