ہومپاکستانحکومت کا نیا یوٹرن، اپنے ہی منظورکردہ انتخابی اصلاحات بل میں ترامیم کا فیصلہ

حکومت کا نیا یوٹرن، اپنے ہی منظورکردہ انتخابی اصلاحات بل میں ترامیم کا فیصلہ

اسلام آباد،پی ٹی آئی حکومت نے اپنے ہی منظور کردہ انتخابی ترمیمی بل 2021 پر نئی ترامیم لانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے بل پر وزارت قانون سے مشاورت ہی نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کے اعتراضات کا وزیراعظم آفس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے وزارت پارلیمانی امورکو وزیر قانون و آئینی ماہرین سے مشاورت کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔انتخابی اصلاحات ترمیمی بل کو جمہوری اصولوں کو مزید پائیدار، قانونی سقم دور کرنے کیلئے وزیر قانون کو خط ارسال کیا جس کے بعد وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کام شروع کر دیا، انتخابی اصلاحات کے ترمیمی بل پر عید کے بعد بڑی پارلیمانی بیٹھک ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔