ہومپاکستانرواں سال 37ممالک میں آم کا تحفہ بھیج رہے ہیں،صدر مملکت

رواں سال 37ممالک میں آم کا تحفہ بھیج رہے ہیں،صدر مملکت

اسلام آباد،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی آم کا ذائقہ دنیا بھر میں مقبول ہے،رواں سال 37ممالک میں آم متعارف کرانے کیلئے آم کا تحفہ بھیج رہے ہیں، پاکستانی آم کو دنیا بھر میں متعارف کرایا جا سکتا ہے،صدر مملکت نے عوام سے اپیل ہے کہ عید کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو ایوانِ صدر میں مینگو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی زراعت کو بہتر بنانے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے،ماضی میں پنجاب کے کسانوں نے امریکی زراعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا،پاکستان میں دنیا کا بہترین نہری نظام موجود ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملکی پیداوار بڑھا کر مہنگائی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،پاکستانی آم کا ذائقہ دنیا بھر میں مقبول ہے،رواں سال 37ممالک میں آم متعارف کرانے کیلئے آم کا تحفہ بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف اقدامات سے پاکستانی آم کو دنیا بھر میں متعارف کرایا جا سکتا ہے،آم کی پیداوار اور معیار میں اضافے سے قیمتیں کم کی جا سکتی ہیں،پھلوں کی پیدوار بڑھے گی تو ملک میں سرمایہ کاری بھی آئے گی۔صدر مملکت نے عوام سے اپیل ہے کہ عید کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔