Sunday, October 13, 2024
ہومدنیاچینی وزیر خا رجہ یو این سمٹ آف دی فیوچر اور جنرل اسمبلی کے عام مباحثے میں شرکت کریں گے

چینی وزیر خا رجہ یو این سمٹ آف دی فیوچر اور جنرل اسمبلی کے عام مباحثے میں شرکت کریں گے


بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے 22 سے 28 ستمبر تک ہونے والے اقوام متحدہ کے سمٹ آف دی فیوچر میں شرکت کریں گے اور وہ اقوام متحدہ کی 79 ویں جنرل اسمبلی کے عام مباحثے میں بھی شرکت کریں گے

۔دورے کے دوران وزیر خارجہ وانگ ای گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے فروغ اور مصنوعی ذہانت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چین کی صدارت میں دیگر سرگرمیوں ، سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس، برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس اور جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس جیسی کثیر الجہتی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، 79 ویں جنرل اسمبلی کےچیرمین اور متعلقہ ممالک کے وزرائے خارجہ یا وفود کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔