اسلام آباد:سرکاری دفاتر کے باہر ایجنٹس کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن ،ایکسائز آفس کے باہر سے مزید 9 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔
کارروائی اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کی جانب سے کی گئی،
گرفتار ایجنٹس کی جانب سے شہریوں سے کام کروانے کے نام پر کمیشن وصول کیا جا رہا تھا،
ڈی جی ایکسائز عرفان نواز میمن کا کہنا تھا کہ ایکسائز آفس میں تمام تر امور جامع انداز میں نمٹائے جا رہے ہیں، شہری ایجنٹس کی دھوکہ دہی سے خود کو محفوظ رکھیں، ایکسائز آفس میں اضافی کاونٹرز رکھے گئے ہیں،
ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ اضافی کاونٹرز سے سائلین کو بروقت خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ہوماسلام آباداسلام آباد:ایکسائز آفس سے شہریوں سے کام کروانے کے نام پر کمیشن وصول کرنے والے ایجنٹس گرفتار
اسلام آباد:ایکسائز آفس سے شہریوں سے کام کروانے کے نام پر کمیشن وصول کرنے والے ایجنٹس گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔